- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
جاری کھاتے کا خسارہ اگست میں 71 فیصد گھٹ گیا
کراچی: درآمدات میں ایک ارب ڈالر کمی اور برآمدات و ترسیلات مستحکم رہنے سے اگست کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ جولائی کے مقابلے میں ڈیڑھ ارب ڈالر تک کم رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق اگست کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ 60کروڑ ڈالر رہا جبکہ جولائی کے مہینے میں 2ارب 12کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ 71.71فیصد کم رہا۔ اگست کے مہینے میں برآمدات کی مالیت 2ارب 8کروڑ 70لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات کی مالیت 4ارب 46کروڑ60لاکھ ڈالر رہی اس طرح اگست کا تجارتی خسارہ 2ارب 37کروڑ 90لاکھ ڈالر رہا، جولائی میں برآمدات 2ارب ڈالر جبکہ درآمدات 5ارب 49کروڑ 30لاکھ ڈالر رہیں اور 3ارب 48کروڑ 40لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا رہا۔
اگست کے مہینے میں خدمات کی ایکسپورٹ 45کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 71کروڑ ڈالر رہیں اور خدمات کا خسارہ 26کروڑ ڈالر کی سطح پر رہا جولائی کے مہینے میں خدمات کی برآمد 40کروڑ اور درآمدات کی مالیت 90کروڑ ڈالر رہی اس طرح خدمات کی تجارت کو جولائی کے مہینے میں 50کروڑ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا اگست کے مہینے میں اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ جولائی کے مقابلے میں ایک ارب 34کروڑ ڈالر کمی سے 2ارب 64کروڑ 20لاکھ ڈالر رہا۔
اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2ارب 3 کروڑ 70لاکھ ڈالر جبکہ جولائی میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔