- اسٹاک ایکسچنیج : ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 74 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا
- اضافی نشستوں والے اراکین کی رکنیت معطل
- امریکا؛ ڈانس پارٹی میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- ہم کچھ کہتے نہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں ہم پر پتھر پھینکے جاؤ، چیف جسٹس
- عمران خان نے شیر افضل مروت کو پورس کے ہاتھی سے تشبیہہ دے دی
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد
- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے دی
ابوظہبی: ایشیا کپ میں افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔افغان بلے بازوں نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔
مڈل آڈر بیٹسمین حشمت اللہ شہیدی 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ راشد خان 57 اور گلبدین نائب 42 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کی جانب سے اسپنر شکیب الحسن سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 4شکار کیے،ابو حیدر نے 2 اور روبیل حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
افغانستان کے 256 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی،افغان بالرز کی طوفانی بالنگ کے سامنے بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام ہوگئی، بنگلادیش کے 8 پلیئرز ڈبل فگرزمیں بھی داخل نہ ہوسکے،شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ محمود اللہ نے 27 اور مصدق حسین نے 26 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب مجیب الرحمان ،گلبدین اور راشد خان نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ آفتاب عالم اور رحمت شاہ کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں بڑا اپ سیٹ؛ افغانستان کی سری لنکا کو شکست
گروپ بی سے لگاتار دو میچز ہارکر سری لنکا کے ایونٹ سے باہر ہونے کی وجہ سے باقی بچنے والی دونوں ٹیمیں بنگلا دیش اور افغانستان سپر 4 راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں.
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔