شام میں لڑائی بم دھماکے امریکی ٰخاتون سمیت 10 اہلکار ہلاک

خاتوں باغیوں کے ہمراہ حکومتی فوج سے لڑائی میں ماری گئی، ایف بی آئی،قصیر میں فوجی آپریشن دوسرے روز بھی جاری.


AFP June 03, 2013
ضلع جوبر میں پولیس اسٹیشن کے قریب دھماکا کیا گیا، کئی شہری زخمی، 1500 زخمیوں کو طبی امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: دمشق کے ضلع جوبر میں اتوار کو ایک پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم9 شامی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

یہ بات ایک مبصر نے بتائی ہے، انسانی حقوق کیلیے شامی مبصر گروپ کے ڈائریکٹر رمی عبدالرحمن نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جوبر کے پڑوس میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ایک زوردار کار بم دھماکے کے بعد کم از کم 9 سرکاری فوجی ہلاک اور کئی شہری زخمی ہوگئے۔ شام کی افواج نے القصیر نامی علاقے میں جاری لڑائی میں ایک اہم علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔



ادھر امریکی ریاست مشی گن کی ایک خاتون کے اہلِ خانہ کو تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے مطلع کیا ہے کہ وہ شام میں باغیوں کے ہمراہ حکومتی فوج سے لڑائی میں ہلاک ہو گئی۔ دریں اثنا ء اقوام متحدہ نے القصیر میں جاری لڑائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کم ازکم1500 زخمی افراد کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ ادھر لبنان اور شام کی سرحد کے قریب واقع قصیر میں دو ہفتے سے شام کی سرکاری فوج کا آپریشن جاری ہے۔ اس آپریشن کی وجہ سے وہاں کے ہزاروں رہائشیوں کو خوراک، پانی اور ادویات کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں