دنیائے ٹینس کے دوسپراسٹارز ایک ساتھ شکست سے دوچار

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 22 ستمبر 2018
 فیڈرر اور جوکووچ میچ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، فوٹوفائل

فیڈرر اور جوکووچ میچ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، فوٹوفائل

شکاگو: لیور کپ میں دنیائے ٹینس کے دو سپراسٹارز راجرفیڈرر اور نوواک جوکووچ پہلی بار جوڑی بناکر ایک ساتھ ٹینس کورٹ میں اترے لیکن اس ڈبلز میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شکاگو میں لیور کپ کے مقابلے شروع ہوگئے ہیں جس میں یورپ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ریسٹ آف دی ورلڈ ٹیم کے سوئس اسٹار راجرفیڈرر اور سربین اسٹار نوواک جوکووچ کا سامنا ٹیم یورپ کے جیک سوک اور کیون اینڈرسن سے ہوا۔

شائقین نے پہلی بار دونوں چیمپئنز کو ایک ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا تاہم  فیڈرر اور جوکووچ اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، پہلے سیٹ میں انہوں نے حریف جوڑی پر 7-6 سے برتری حاصل کی لیکن دوسرے سیٹ میں جیک اور اینڈرسن  نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے اسٹارز جوڑی کو 6-3 سے شکست دے  کر مقابلہ ایک  ایک سے برابر کردیا۔

تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں یورپین ٹیم نے ریسٹ آف ڈی ورلڈ کی اس ڈریم جوڑی کو 6-10 سے ہراکرسب کو حیران کردیا۔ میچ کے دوران فیڈرر اور نوواک جوکووچ کی دلچسپ حرکات سے شائقین کافی لطف اندوز ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔