اینٹی کرپشن یونٹ کی ڈھاکا کے آفیشلز سے تفتیش

دو روزہ دورۂ بنگلہ دیش میں پولیس کی ’’ریپڈ ایکشن بٹالین‘‘ کا ساتھ بھی حاصل رہا.


Sports Desk June 04, 2013
اشرفل کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع، مشرف اورمحبوب پر بھی پابندی کا امکان فوٹو : فائل

KARACHI: سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل کے مستقبل کا فیصلہ منگل کو ہو گا، بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں فکسنگ کیس کا جائزہ لیا جائے گا۔

معاملے کی جانچ کیلیے ڈھاکا آنے والا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کا وفد گذشتہ روز واپس روانہ ہو گیا، اسے دو روزہ دورے میں پولیس کی ''ریپڈ ایکشن بٹالین'' کا ساتھ بھی حاصل رہا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ہنگامی اجلاس میں فکسنگ تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رقم کے عوض خراب کھیل پیش کرنے کا اعتراف کرنے والے سابق کپتان محمد اشرفل کے ساتھ ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کے آف اسپنر مشرف حسن اور پیسر محبوب العالم پر عارضی طور پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے، تینوں نے ٹیم مالکان کے کہنے پر مبینہ طور پر میچ فکسنگ کی تھی۔



دریں اثنا آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے ارکان گذشتہ روز دبئی روانہ ہو گئے،اشرفل سے تین بار پوچھ گچھ کے باوجود ایک بار بھی ڈھاکا گلیڈی ایٹرز کے مالکان کو طلب نہ کرنے پر انھیں میڈیا نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، اس بار دورۂ بنگلہ دیش میں انھوں نے سب سے پہلے ٹیم ڈائریکٹر شہاب چوہدری سمیت آفیشلز علی اکبر اور جمیل الرشید سے بات چیت کی، بنگلہ دیشی بورڈ نے پولیس کی مدد بھی حاصل کی،اینٹی کرائم اور انسداد دہشت گردی کیلیے تیار کردہ ''ریپڈ ایکشن بٹالین''نے آئی سی سی آفیشلز کا بھرپور ساتھ دیا،آفیشلز کی گذشتہ روز صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے سی ایس یو نے بعد میں سامنے آنے والے میچ فکسنگ اسکینڈل کی الگ سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے، ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیشی ٹیم کے کئی سابق کپتانوں نے رقم کے عوض جان بوجھ کر خراب کھیل پیش کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں