شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ 7 جون کو سنایا جائے گا

تمام دستاویزات سے شاہ رخ کی عمر 17برس اور چند ماہ ہے، وکیل صفائی کا موقف


Staff Reporter June 04, 2013
عمر کے تعین سے متعلق درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ کو فوقیت ہے، پراسیکیوٹر ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن نے شاہ رخ جتوئی کی عمر کے تعین سے متعلق دائر درخواست مسترد کردی۔

فاضل عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں ملوث شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کے خلاف درج مقدمے کا فیصلہ 7جون کیلیے محفوظ کرلیا۔ پیر کو شاہ زیب قتل کیس میں نامزد شاہ رخ جتوئی کی عمرکے تعین سے متعلق زیر سماعت مقدمے کی سماعت کے موقع پر طرفین کے وکلا نے حتمی دلائل دیے۔ وکیل صفائی شوکت حیات کا کہنا تھا کہ پولیس سرجن کی رپورٹ کے مطابق اسکی عمر 17برس بتائی گئی ہے اور (ب) فارم، پاسپورٹ اور تعلیمی اسناد بھی اسکے موکل کی عمر 17برس اور چند ماہ ظاہر کرتی ہیں۔



وکیل صفائی نے استدعا کی کہ اسکے موکل کے مقدمے کی الگ اور ازرسر نوجوینائیل آرڈیننس کے تحت سماعت کی جائے۔ دوسری جانب پبلک پراسیکیوٹر عبدالمعروف نے اپنے حتمی دلائل میں عدالت کو بتایا کہ دستاویزات میں تضاد پائے جانے اور پولیس سرجن کی میڈیکل رپورٹ پر فاضل عدالت نے7رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور ملزم کی عمر تعین کرنے کا حکم دیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے اپنی مشترکہ رپورٹ میں ملزم کو 18 برس سے زائد اور19برس کے قریب قرار دیا تھا۔ عدالت میں موجود ملزم کی عمرسے متعلق تمام شواہد پر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کو فوقیت حاصل ہے جبکہ وکلائے صفائی نے بھی میڈیکل بورڈ کو چیلنج نہیں کیا ۔ انھوں نے وکیل صفائی کی درخواست کو مسترد کرنے اور عدالت کا فیصلہ بحال رکھنے کی استدعا کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں