سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کو حلف اٹھانے سے روک دیا

مقیم کھوسونے نتائج کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا، دوبارہ گنتی میں مقیم خان کھوسو کامیاب ہوئے۔


Numainda Express June 04, 2013
مقیم کھوسونے نتائج کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا، دوبارہ گنتی میں مقیم خان کھوسو کامیاب ہوئے۔ فوٹو : فائل

سپریم کورٹ نے جیکب آبادسے صوبائی نشست پرکامیاب امیدوار پیپلزپارٹی کے مقیم خان کھوسوکوحلف اٹھانے سے روک دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مخالف امیدوارن لیگ کے محمداسلم ابڑوکی درخواست اپیل میںتبدیل کر کے الیکشن کمیشن اورکامیاب امیدوارکونوٹس جاری کردیے۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14 جیکب آبادسے الیکشن میںریٹرننگ افسرکی جانب سے اعلان کردہ نتیجے میں ن لیگ کے اسلم ابڑو کامیاب ہوئے تھے،مقیم کھوسونے نتائج کوہائیکورٹ میں چیلنج کیا، دوبارہ گنتی میں مقیم خان کھوسو کامیاب ہوئے۔