بنگلا دیش نے سخت مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

ویب ڈیسک  اتوار 23 ستمبر 2018
افغانستان کی ٹیم 250 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 3 رنز سے ہار گئی (فوٹو: اے ایف پی)

افغانستان کی ٹیم 250 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 3 رنز سے ہار گئی (فوٹو: اے ایف پی)

ابوظہبی: ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں بنگلا دیش نے سخت مقابلے کے بعد افغانستان کی ٹیم کی شکست دے دی۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیشی کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگال ٹائیگرز کی 21 ویں اوورز میں 87 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد چھٹی وکٹ پر محمود اللہ اور امرا القیس نے 128 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنایا، امرا القیس 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ محمود اللہ نے 74 رنز کی باری کھیلی۔

اوپنر لیتن داس 41 ، نظم الحسین 6، محمد متھن 1، مشفق الرحیم 33 اور شکیب الحسن صفر پر آؤٹ ہوئے، بنگال ٹائیگرز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم نے 3 جب کہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

افغانستان کی اننگ

افغان ٹیم کی بیٹنگ شروع ہوئی تو کریز پر محمد شہزاد اور احسن اللہ آئے۔ شہزاد 53 رنز بناکر محمد اللہ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔ احسن اللہ نے آٹھ، رحمت شاہ نے ایک، حشمت اللہ شاہدی نے 71،  اصغر افغان نے 39، محمد نبی نے 38، راشد خان نے پانچ رنز بنائے۔

آخری اوور میں سمیع اللہ شنواری اور گلبدین نائب کریز پر تھے تاہم تین رنز قبل پچاس اوورز پورے ہوگئے اور افغان ٹیم 249 کے جواب میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 246 رنز ہی بنا پائی۔ سمیع شنواری نے 23 رنز بنائے جبکہ گلبدین نائب کوئی رنز نہ بناسکے۔

بنگلہ دیشی بالرز میں مشرف مرتضی نے دو، مستفیض الرحمان نے دو، شکیب الحسن اور محمد اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔