انتخابی عذرداریاں الیکشن کمیشن نے 14 ٹریبونل بنا دیے

ٹریبونل ریٹائرڈسیشن ججزپرمشتمل،پنجاب بشمول وفاقی دارالحکومت5،سندھ،پختونخوا اوربلوچستان کیلیے 3,3 ٹریبونل بنائے گئے


Numainda Express June 04, 2013
ٹریبونل ریٹائرڈسیشن ججزپرمشتمل،پنجاب بشمول وفاقی دارالحکومت5،سندھ،پختونخوا اوربلوچستان کیلیے 3,3 ٹریبونل بنائے گئے۔ فوٹو: فائل

TOKYO: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں امیدواروںکی شکایات پردادرسی کیلیے پورے ملک میں متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کے مشورے سے الیکشن ٹریبونل تشکیل دیدیے۔

صوبہ پنجاب بشمول وفاقی دارالحکومت کیلیے5، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کیلیے3,3ٹریبونل بنائے گئے ہیں،تمام ٹریبونل ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن ججوں پرمشتمل ہیں ۔الیکشن کمیشن نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے مشورے سے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنوں ججوںپرمشتمل 5 ٹریبونل تشکیل دیے ہیں جو لاہور،فیصل آباد،ملتان،بہاولپور اورروالپنڈی میں انتخابی عذرداریوں پرسماعت کرینگے۔صوبہ سندھ کیلیے تین ٹریبونل ظفراحمد خان شیروانی کراچی،ظہیرالدین ایس لغاری سکھراورمحمد اشفاق بلوچ حیدرآبادصوبہ خیبر پختون خواہ ضیاء الدین خٹک ایبٹ آباد،شاہ جی رحمٰن خان پشاور اور سید یحیٰی زاہد گیلانی ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ محمد نعیم کاکڑلورالائی،محمد اکبر ثانی کوئٹہ اورسید عبدالخالق شاہ حب میں انتخابی عذرداریوںکافیصلہ کرینگے۔



الیکشن کمیشن نے پنجاب سے قومی اسمبلی کیلیے خواتین کی مخصوص نشستوں پرمسلم لیگ(ن) کی 8 کامیاب ارکان قومی اسمبلی کاسرکاری نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ان خواتین میں تہمینہ دولتانہ،شازہ فاطمہ خواجہ،زہرہ ودود کاظمی،عاصمہ ممدوٹ،مریم اورنگزیب،صبیحہ نذیر، آمرہ خان اور پیلس عظیم شامل ہیں۔ مسلم لیگ(ن)نے پنجاب سے خواتین کیلیے مخصوص قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات سے پہلے جوترجیحی فہرست الیکشن کمیشن کوفراہم کی تھی وہ تمام منتخب قرارپائی تھیں اورپنجاب میں کامیابی کی تناسب سے مسلم لیگ(ن)8 مزید نشستوںکی حقدارپائی تھی جس پرپارٹی سے مزیدنام مانگے گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں