- زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے
- خیبر پختونخوا میں دو ماہ کے دوران صحت کارڈ پر ایک لاکھ افراد کا مفت علاج
- لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹا قتل
- بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آغاز؛ 10 ریاستوں میں ووٹنگ
- غزہ جنگ کے خوفناک نفسیاتی اثرات، اب تک 10 اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی
- گندم اسکینڈل؛ وزیراعظم کا ایم ڈی اور جی ایم پاسکو کی معطلی کا حکم
- نان فائلرز کے موبائل بیلنس پر 100 میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی کا فیصلہ
- خفیہ معلومات کی تشہیر اورپھیلانے والوں کو سزا دینے کا اعلان
- کراچی میں گرمی میں مزید اضافے کا امکان
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ میں مذاکرات، غریب افراد کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر اتفاق
- بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے
- شاہین کے 300 انٹرنیشنل شکار مکمل
- پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ختم کرنے کے تناظر میں پیش رفت کاامکان
- ہم ترقی یافتہ قوم کب بنیں گے؟
- اسلام آباد میں پی آئی اے پرواز خراب موسم کی زد میں آگئی، متعدد مسافر زخمی
- زہریلے کیمیکل کا استعمال، بھارتی غذائی اشیاء پرعالمی پابندیاں عائد
- اصلاحات کے ذریعے آئی ایم ایف پروگرام کو گیم چینجر بنانا ممکن
- پاکستان کیلیے چند سال آئی ایم ایف کے بغیر مشکل ہیں، برطانوی چیف اکانومسٹ
- انا چھوڑیں ٹیم کو دیکھیں
صبح سویرے بیداری کی عادت، اچھی صحت کی ضمانت
نارتھ کیرولائنا: بہترین صحت کے لیے وقت پر سونے اور وقت پر بیدار ہونے کی عادت کو صحت کےلیے ہمیشہ موزوں قرار دیا گیا ہے۔ اب یہ حقیقت سائنس نے بھی ثابت کردی ہے۔
ممتاز سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ڈرہام میں واقع مشہور امریکی ڈیوک یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کے ماہرین نے اس ضمن میں 1900 عمر رسیدہ افراد کا طویل عرصے تک جائزہ لیا۔ ان کی تحقیق سے معلوم ہوا کہ وقت پر نہ سونے اور بے وقت بیدار ہونے والے افراد کئی بیماریوں کے شکار ہوسکتے ہیں۔
سروے کے نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اٹھنے اور جاگنے کے معمولات قابو میں نہیں رکھ سکتے وہ اگلے 10 برس میں کئی امراض میں گھر سکتے ہیں جن میں وزن میں اضافہ، بلڈ پریشر، ذیابیطس کے علاوہ فالج اور دل کے امراض شامل ہوسکتے ہیں۔
پروفیسر جیسیکا لنسفورڈ ایوری کہتی ہیں کہ بے قاعدہ نیند جسم کے پورے استحالے (میٹابولزم) پر منفی اثر ڈالتی ہے جس سے پہلے وزن بڑھتا ہے اور پھر دیگر عوارض لاحق ہوجاتے ہیں۔
پروفیسر لنسفورڈ نے کہا کہ ہم وقت پر جاگنے کے فوائد جانتے ہیں لیکن ہم اپنی تحقیق کے بعد حیاتیات کی رو سے اس کا جواب چاہتے تھے، سائنسی بنیاد پر اب یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سونے اور جاگنے میں بے قاعدگی سے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ پیدا ہوتا ہے جو دماغ کو بھی متاثر کرتا ہے۔
اس تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیادہ بلڈ پریشر کے شکار افراد زیادہ دیرتک سوتے ہیں جبکہ موٹے افراد وقت سے پہلے اٹھ جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔