نوری بینڈ نوجوانوں اور بچوں میں گائیکی کے ٹیلنٹ کی تلاش میں مصروف

منتخب ہونے والے نو آموز گلوکاروں کی نوری بینڈ تربیت بھی کرے گا۔


ویب ڈیسک June 04, 2013
نوری بینڈ ملک بھر میں 250 سے زائد اسکولوں میں 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی آوازوں میں سر تلاش کر رہا ہے۔

KARACHI: معروف میوزک بینڈ نوری ملک بھر کے اسکولز میں گائیکی کا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مصروف ہے۔

نوری بینڈ ملک بھر میں 250 سے زائد اسکولوں میں 12 سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی آوازوں میں سر تلاش کر رہا ہے، اس ٹیلنٹ ہنٹ میں اچھی آواز کے مالک بچوں کو چنا جائے گا جن میں سے 3 گلوکاروں کا حتمی انتخاب ہوگا،منتخب ہونے والے نو آموز گلوکاروں کی نوری بینڈ تربیت بھی کرے گا اور نئے گلوکاروں کے سنگ نوری بینڈ میوزک ویڈیو بھی شوٹ کرائے گا جسے عید الفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

نوری بینڈ کا کہنا ہے کہ اس مہم کے ذریعے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کونئی اور سریلی آوازیں ضرورملیں گی۔