شہر میں 3 دن تک دوبارہ جزوی ابر آلود موسم کی پیش گوئی

ہواکے کم دبائوسے شہرکی فضائوں سے غائب ہونے والے سمندرکی نچلی سطح کے بادل دوبارہ یکجاہورہے ہیں،محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 26, 2018
منگل کومطلع کہیں جزوی ابرآلود اورکہیں صاف رہا،ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے باوجودتیزہوائوں سے گرمی نہیں بڑھی۔ فوٹو: آئی این پی

کراچی میں اگلے 3 دن موسم دوبارہ جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز تک شہر میں موسم جزوی طورپر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کردی، منگل کو معتدل موسم کے دوران شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگر ی سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا کے کم دبائو کی وجہ سے شہر کی فضائوں سے غائب ہونے والے سمندر کی نچلی سطح کے بادل دوبارہ یکجا ہورہے ہیں،منگل کو شہر کا مطلع کہیں جزوی ابر آلود اور کہیں صاف رہا۔

واضح رہےکہ محکمہ موسمیات نے آج (بدھ)کو شہر کا مطلع ابرآلود جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت33 سے 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔