بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ نے خود کو گولی مارلی

بھارتی حکام نے واقعے کو حادثہ قرار دے دیا


ویب ڈیسک September 27, 2018
بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ شریش بابن نے جولائی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ فوٹو : فائل

نائب سربراہ بھارتی فضائیہ شریش ببن دیو نے خود کو ٹانگ پر گولی مارلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے نائب سربراہ شریش ببن دیو نے حادثاتی طور پر خود کو ٹانگ میں گولی مارکر زخمی کرلیا، واقعہ کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آپریشن کے بعد اب ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ شریش ببن دیو نے جولائی میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا، شریش ببن نے 1979 میں پائلٹ کے طور پر کمیشن حاصل کیا تھا۔