- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
شعیب اورثانیہ کے بچے کی ولادت چند دن بعد بھارت میں متوقع
لاہور: شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے بچے کی ولادت چند دن بعد بھارت میں متوقع ہے۔
شعیب ملک اورثانیہ مرزا کے بچے کی ولادت چند دن بعد بھارت میں متوقع ہے۔ قومی ٹیم کے سینئر بیٹسمین شعیب ملک اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے ہمسایہ ملک میں موجود اپنے سسرال پہنچ گئے۔ ذرآئع کے مطابق سابق کپتان ٹیم انتظامیہ اور پی سی بی سے باقاعدہ اجازت سے دبئی سے حیدر آباد پہنچے ہیں، وہ ننھے مہمان کی آمد کے چند دن بعد تک اپنی اہلیہ کے پاس ہی موجود رہیں گے۔ ایشیا کپ سے پہلے شعیب ملک نے لاہورمیں میڈیا کے سوال پراس بات کا عندیہ دیا تھا کہ بچے کی نیشنلیٹی پاکستان اور ہندوستان کے بجائے کسی تیسرے ملک کی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے یہ درخواست بھی کی تھی کہ وہ دعاکریں کہ یہ وقت بھی خیریت سے گزرے۔
ایکسپریس نیوزکی معلومات کے مطابق ابھی تک بچے کی ولادت بھارت میں ہی حیدر آباد یا کسی دوسرے شہرمیں متوقع ہے۔ شعیب ملک کی آمد کے بعد ایک بارپھران کی بھی حتمی رائے لی جائے گی جس کے بعد بچے کی ولادت کے شہر کا باقاعدہ فیصلہ ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شعیب ثانیہ نے اپنے ہونے والے بچے کا نام بتادیا
دوسری جانب پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچزکے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچز 24 ، 26 اور 28 اکتوبرکوکھیلے جانے ہیں تاہم ٹیسٹ کرکٹرسے کنارہ کشی اختیارکرنے والے شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی میچزمیں شرکت کرسکیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بچے کی ولادت سے مشروط ہے۔ پی سی بی نے شعیب ملک کو اجازت دی ہے کہ وہ جب تک اہلیہ کے پاس رہنا چاہیں رہ سکتے ہیں۔
یادرہے کہ پاکستانی کرکٹراسٹارشعیب ملک اوربھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی بارہ اپریل 2010 کو ہوئی تھی اور 8 سال بعد وہ والدین بننے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔