اشرفل کیخلاف کرمنل کیس دائر ہونے کا امکان

اعتراف جرم کرنے کے بعد اطمینان محسوس کیا، چین کی نیند سویا،سابق بنگلہ کپتان


Sports Desk June 06, 2013
اعتراف جرم کرنے کے بعد اطمینان محسوس کیا، چین کی نیند سویا،سابق بنگلہ کپتان. فوٹو : فائل

میچ فکسنگ کا اعتراف کرنے والے سابق بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل کیخلاف دھوکا دہی پرکرمنل کیس دائر کیا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ایک قانونی ماہر نے بتایا کہ اشرفل نے رقم کے عوض خراب کھیل پیش کیا، یہ بے ایمانی کے زمرے میں آتا ہے، اگر پولیس یا کسی عام شخص نے مقدمہ کیا تو وہ مشکل میں پڑ جائیں گے۔ دوسری جانب اشرفل کا کہنا ہے کہ اعتراف جرم کرنے کے بعد بیحد اطمینان محسوس کر رہا ہوں، گذشتہ روز میں چین کی نیند سویا، اب مجھے کسی قسم کے دبائو کا سامنا نہیں ہے، میں نے چند لوگوں سے بات بھی کی اور کسی کے رویے میں کوئی فرق محسوس نہیں کیا۔



دریں اثنا اشرفل کو بی پی ایل میں فکسنگ پر مجبور کرنے والی فرنچائز ڈھاکا گلیڈی ایٹرز نے چپ کا روزہ توڑ دیا، ترجمان نے کہا کہ اگر ہم فکسنگ میں ملوث قرار پائے تو ہر سزا قبول کرنے کو تیار ہوں گے، انھوں نے کہا کہ بنکاک میں آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی ہمارے چیف سلیم چوہدری سے ملاقات کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں