بکیز نے کرکٹرز کو بالی ووڈ اسٹائل میں دھمکیاں دیں

گرفتار شدہ ایک سٹے باز نے پنٹرز سے وصولی کیلیے آفس میں ٹارچر سیل بنایا ہوا تھا


Sports Desk June 06, 2013
گرفتار شدہ ایک سٹے باز نے پنٹرز سے وصولی کیلیے آفس میں ٹارچر سیل بنایا ہوا تھا

بھارتی بکیز کرکٹرز کو اپنے مذموم مقاصد پورا کرنے کیلیے بالی ووڈ اسٹائل میں دھمکیاں دیتے رہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کرکٹر وعدے کے مطابق نتائج نہ دیتا تو اسے دھمکی دی جاتی کہ ممبئی میں قدم رکھنے کے بعد تم اپنا حشر دیکھنا۔دریں اثنا اسپاٹ فکسنگ کیس میں نت نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے، چند روز قبل گرفتار ہونے والے کشور لال چند بادلانی نے بیٹنگ مافیا کی سرگرمیوںپر سے مزید پردے ہٹا دیے، اس نے خود پنٹرز سے وصولی کیلیے اپنے آفس میں ٹارچر سیل بنایا ہوا تھا۔



وہ اپنا سٹے کا دھندا گھٹکوپر پونے والے آفس سے چلاتا تھا، وہیں پر موجود ایک ٹارچر سیل میں ان لوگوں پر تشدد کیا جاتا جو جوئے پر لگائی ہوئی رقم ادا کرنے میں ناکام رہتے، پولیس نے کہا کہ اس کا چھوٹے میاں نامی ایک گینگسٹر سے قریبی تعلق ہے اور وہ اس کی موجودگی میں ہی لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا کرتا تھا۔پولیس نے بادلانی کا عدالت سے جمعرات تک کا ریمانڈ لیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں