دھونی کی اہلیہ ساکشی ریئل اسٹیٹ فرم میں بھی 25 فیصد کی مالک

وزارت برائے کارپوریٹ افیئرز کی ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق ساکشی دھونی مختلف کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں


Sports Desk June 06, 2013
وزارت برائے کارپوریٹ افیئرز کی ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق ساکشی دھونی مختلف کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں فوٹو: فائل

بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیوی ساکشی ایک ریئل اسٹیٹ فرم کی بھی 25 فیصد کی مالک ہیں۔

وزارت برائے کارپوریٹ افیئرز کی ویب سائٹ پر درج تفصیلات کے مطابق ساکشی دھونی مختلف کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں، ان میں ایک ریئل اسٹیٹ فرم ایمراپالی بھی شامل ہے، اس جوائنٹ وینچر کا نام ایمراپالی ماہی ڈیولپرز پرائیویٹ لمیٹڈ ہے، اس میں دھونی کا نک نیم 'ماہی' استعمال کیا گیا، بھارتی کپتان اس فرم کے برانڈ ایمبیسڈر بھی ہیں۔ دوسری جانب ارون پانڈے نے رہتی اسپورٹس میں دھونی کے شیئرز کی تردید کی ہے تاہم اسی وزارت میں رجسٹرڈدو کمپنیوں میں دھونی اور ارون پانڈے کی پارٹنر شپس کی تصدیق ہوگئی۔ رہتی ایلموڈ کے 10 ہزار مجموعی شیئرز میں سے 6400 دھونی، 100 ساکشی، 3000 پانڈے اور 500 رہتی اسپورٹس کے ہیں، اسی طرح ایک اور کمپنی اسپورٹس فٹ ورلڈ اوورسیز لمیٹڈ میں ایلموڈ ہولڈنگ کے 73 فیصد اور پانڈے ہولڈنگ کے 10 فیصد شیئر ہیں، دونوں کمپنوں کے دفاتر کا ایڈریس رہتی اسپورٹس والا ہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں