اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا

خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے جاری خسارے میں اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک پاکستان


ویب ڈیسک September 29, 2018
شرح سود میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، اعلامیہ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد شرح سود 8.5 فیصد ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا جارہا ہے شرح سود 7.5 سے بڑھا کر 8.5 فیصد کردی گئی ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے جاری خسارے میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی بڑھنے سے حقیقی شرح سود کم ہوئی، عالمی معاشی حالات سے نمٹنا پاکستان کے لیے چیلنج ہے۔

مقبول خبریں