زبیر رحمن کے منی تھیسس کی نمائش

اپنی ان دھنوں میں رہ کر کام کیا جائے اور کلاسیکل اور فوک میوزک کو پروموٹ کیا جائے جو کہ پاکستان سے ختم ہو رہا ہے,زبیر


Staff Reporter June 07, 2013
کراچی اسکول آف آرٹس کے طالب علم زبیر رحمن اپنے منی تھیسس کی نمائش کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی اسکول آف آرٹس کے کمیونیکیشن ڈیزائن کے طالبعلم زبیر رحمن کے تھرڈ ایئر کے منی تھیسس کی نمائش5جون کو ہوئی۔

اس موقع پر زبیر رحمن نے بتایا کہ میرے منی تھیسس کا موضوع کلاسیکل اور فوک میوزیکل آلات تھا اور میں نے کلاسیکل اور فوک میوزیکل آلات کو پروموٹ کرنے کیلیے کمپین ڈیزائن کی، زبیر کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے منی تھیسس میں''رنگ بکھیرو اپنی ہی دھن میں'' کی ٹیگ لائن استعمال کی جس کا مطلب ہے کہ اپنی ان دھنوں میں رہ کر کام کیا جائے اور کلاسیکل اور فوک میوزک کو پروموٹ کیا جائے جو کہ پاکستان سے ختم ہو رہا ہے۔

مقبول خبریں