واٹربورڈ کا کلورین کے بجائے سوڈیم ہائپوکلورائٹ کے استعمال پر غور

امریکا،چین، یورپی ممالک اور سنگاپور کے یو ٹیلٹی سروسز کے ادارے کلو رین کی جگہ کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں


Staff Reporter June 07, 2013
امریکا،چین، یورپی ممالک اور سنگاپور کے یو ٹیلٹی سروسز کے ادارے کلو رین کی جگہ کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پانی کو بیکٹیریا و جراثیم سے پاک رکھنے کلورینیشن میں کلورین کے ساتھ ساتھ متبادل معاونت کے طور پر سو ڈیم hypo کلو رائٹ (Sodium Hypo chlorite) کے استعمال پر غور کر رہا ہے ۔

جسے امریکا،چین، یورپی ممالک اور سنگاپور کے یو ٹیلٹی سروسز کے ادارے کلو رین کی جگہ کامیابی سے استعمال کر رہے ہیں ، واضح رہے کہ پاکستان میں کلو رین دو کمپنیاں بنا رہی ہیں جولاہور اورفیصل آباد میں واقع ہیں ، کلورین کی جگہS.H.C کے استعمال کا ہر پہلو سے جائزہ لینے کے لیے S.H.C بنانے والی ایک کمپنی کے افسران نے ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدیں فرید اور افسران کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر کمپنی کے نمائندے نے واٹربورڈ کے افسران کو بتایا کہ S.H.C دنیا کے کئی ملکوں میں کامیابی سے استعمال کی جارہی ہے، S.H.C پلانٹ کراچی میں پورٹ قاسم پر مو جود ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ نے اس مو قع پر ہدایت کی کہ S.H.C کے قابل استعمال ہو نے کیلیے فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے اور.O.D C فلٹر پلانٹ کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر منتخب کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں