افغانستان سے مکمل انخلا نہیں ہوگا جگہ تبدیل کررہے ہیں چیک ہیگل

2014 میں فوجی انخلا کے بعد جرمنی، اٹلی اور ترکی کے دستے امریکی فورسز کے ساتھ قیام کریں گے، امریکی سیکریٹری دفاع


News Agencies June 07, 2013
2014 میں فوجی انخلا کے بعد جرمنی، اٹلی اور ترکی کے دستے امریکی فورسز کے ساتھ قیام کریں گے، امریکی سیکریٹری دفاع فوٹو: رائٹرز

امریکی سیکریٹری دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں فوجیوں کی جگہ تبدیل کر رہے ہیں مکمل نہیں جا رہے۔

افغانستان میں طویل عرصے تک قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔ چک ہیگل نے کہا ہے کہ 2014ء میں فوجی انخلا کے بعد جرمنی، اٹلی اور ترکی کے فوجی دستے امریکی فورسز کے ساتھ افغانستان میں قیام کرینگے۔ اس بات کا اعلان انھوں نے جمعرات کو نیٹو وزرائے دفاع سطح کے اجلاس کے بعد کیا۔ نیٹو وزرائے دفاع سطح کا بند کمرے کا اجلاس برسلز میں منعقد ہوا۔ لاس اینجلس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے 2014 کے بعد افغانستان میں 12ملکوں کی افواج کی تعیناتی پر اتفاق کر لیا ۔



ادھر افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں 3 بچے ہلاک اور خاتون سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی حکام نے ایرانی ٹی وی کو بتایا کہ جمعرات کو صوبہ کنڑ میں امریکا نے ڈرون حملہ کیا۔ حملے میں 3 بچے ہلاک اور 8افراد زخمی ہو گئے۔ 20مئی کو بھی افغانستان کے مشرقی صوبے کابیسا میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں کم سے کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ امریکا افغانستان، پاکستان، صومالیہ اور یمن سمیت متعدد ممالک میں ڈرون حملے کر رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں