ایران ایٹمی پروگرام پر عالمی برادری کے خدشات دور کرے اقوام متحدہ

مذاکرات کا عمل ایران کیلیے بہتر ہے، ایٹم بم بنانے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے، سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک


News Agencies June 07, 2013
مذاکرات کا عمل ایران کیلیے بہتر ہے، ایٹم بم بنانے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے، سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک. فوٹو: وکی پیڈیا

اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں نے ایران کے ساتھ تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع کیے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ایٹمی پروگرام سے متعلق عالمی برادری کے خدشات دور کرنے کیلیے اقوام متحدہ کے ایٹمی ادارے سے تعاون کرے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکا، روس، چین، فرانس، برطانیہ اور جرمن نے کہا کہ ایران ایٹم بم بنانے کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی ایٹمی ادارے سے تعاون شروع کرے تاکہ عالمی برادری کے خدشات دور ہوسکیں۔



مذاکرات کا عمل ایران کیلیے بہتر ہے۔ ایران کو ایٹمی پروگرام پر دنیا کے خد شات کو دور کرنا ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں