ضیا الدین بٹ معزولی کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے

جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے سپریم کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ کیا ہے, ذرائع


Numainda Express June 07, 2013
جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے سپریم کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ کیا ہے, ذرائع فوٹو: فائل

معزول ہونے والے چیف آف آرمی اسٹاف ضیاء الدین بٹ اپنی معزولی کیخلاف اورمراعات کی بحالی کیلیے جلدسپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنرل (ر) ضیاء الدین بٹ نے سپریم کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن دائر کرنیکا فیصلہ کیا ہے جس میں آرمی ایکٹ کی سیکشن 17کے تحت انھیں عہدے سے معزول کرکے پنشن اور دیگر مراعات کیساتھ ساتھ نجی ملکیت سے بھی محروم کر نے کا معاملہ عدالت عظمٰی کے سامنے فیصلے کیلیے رکھاجائیگا ۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وکلاء کی ایک ٹیم کو پٹیشن کی تیاری کا بھی کہا گیا ہے جس میں اہم آئینی نکات اٹھائیں جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آئینی پٹیشن میںمنتخب وزیر اعظم کی طرف سے انھیں آرمی چیف مقرر کرنے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آرمی ایکٹ کے تحت معزول کرنے کی قانونی حیثیت متعین کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

مقبول خبریں