قیام امن کیلیے ہر جماعت سے تعاون کیلے تیار ہیںمعراج الہدیٰ

کارکنوں کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے،گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ.


Staff Reporter June 08, 2013
کارکنوں کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے،گورنر سندھ کی برطرفی کا مطالبہ. فوٹو: ایکسپریس نیوز

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شہر اور ملک میں حقیقی امن کے قیام کیلیے حکومت سمیت ہر جماعت سے تعاون کرنے کیلیے تیار ہے۔

ہم امن کی کوششوں کا ساتھ دیں گے اور قیام امن کیلیے اپنا کردار ادا کریں گے، کراچی میں قیام امن اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اقتدار سے باہر رکھا جائے، گورنر سندھ کو فی الفور برطرف اورجماعت اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے۔



وہ رہنمائوں اور کارکنوں کی شہادت اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کیخلاف لسبیلہ چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے، معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ امن کا قیام معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، انھوں نے کہا کہ کراچی اور حیدر آباد میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور انتخابی عمل کو سبوتاژ کیا، اگر ٹارگٹ کلرز سے مفاہمت کی گئی تو کراچی میں ترقی نہیں ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں