تھرپارکر: رانی کھیت کی بیماری سے 14 مور ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 9 جون 2013
شدید گرمی اور خوراک و پانی کی کمی کی وجہ سے موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت بیماری پھیل رہی ہے، محکمہ وائلڈ لائف۔ فوٹو رائٹرز

شدید گرمی اور خوراک و پانی کی کمی کی وجہ سے موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت بیماری پھیل رہی ہے، محکمہ وائلڈ لائف۔ فوٹو رائٹرز

تھرپارکر: موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت کی بیماری پھیل گئی جس کی وجہ سے 2 روز کے دوران 14 مور ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق دور دراز کے دیہات میں سیکڑوں مور رانی کھیت کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے تھرپارکرمیں ڈیپلو کے گاؤں گرڑی میں 4 ،گاؤں سجائی میں 6 اورنگر پارکرکے گاؤں ڈیڈویرو میں اب تک 4 مور ہلاک ہوچکےہیں، علاقےکے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلڈ لائف نے نہ بیمار موروں کی ویکسینیشن کی نہ ہی دوسرےموروں کو بیماری سے بچانے کےلئےکوئی اقدامات کئے۔

دوسری طرف محکمہ وائلڈ لائف کامؤقف ہے کہ صحرائے تھر میں شدید گرمی اور خوراک و پانی کی کمی کی وجہ سے موروں میں ایک بار پھر رانی کھیت کی بیماری پھیل رہی ہے، تھرپارکر کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خوب صورت اور نایاب پرندے کو بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی رانی کھیت کی بیماری سے 300 سے زائد مور ہلاک ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔