بن غازی میں شدید جھڑپیں باغیوں کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ 31 ہلاک 100زخمی

لڑائی کاآغازاس وقت ہواجب مظاہرین نےشیلڈآف لیبیا نامی ملیشیا گروپ کےہیڈکوارٹرکامحاصرہ کیا،احتجاج کرنیوالےمسلح بھی تھے۔


AFP June 10, 2013
یہ ملیشیا معمر قذافی کیخلاف مسلح بغاوت میں مصروف رہی، حملہ آور باغیوں کی جگہ پولیس تعینات کی جائے ،مظاہرین کا مطالبہ ،نیٹو ٹیم بھی روانہ. فوٹو: رائٹرز

KARACHI: لیبیا کے اہم شہر بن غازی میں معمر قذافی کیخلاف لڑنے والے سابق باغیوں کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے دوران 31 افراد ہلاک جبکہ 100سے زائد زخمی ہوگئے۔

الجلا اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ مظاہرین کی طرف سے حملے کے بعد ہلاک ہونیوالے 31ا فراد کی نشاندہی کر لی گئی ہے۔ لڑائی کا آغاز اس وقت ہواجب مظاہرین نے شیلڈ آف لیبیا نامی ملشیا گروپ کے ہیڈکوارٹر کا محاصرہ کیا۔ مظاہرین میں کچھ مسلح بھی تھے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اس گروپ کی جگہ لیبیا کی سرکاری پولیس کو تعینات کیا جائے۔



شیلڈ آف لیبیا ان باغیوں پر مشتمل ہے، جو معمر قذافی کے خلاف مسلح بغاوت میں مصروف رہے ہیں۔ شیلڈ آف لیبیا گروپ کے ایک ترجمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ان کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 7 زخمی ہوئے ۔ اس ترجمان کا اپنے گروپ کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ باقاعدہ طور پر وزارت دفاع کے تحت کام کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں