لاہورمیں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجرقتل تاجروں کا ٹائرجلا کر احتجاج

دکان پراس سے قبل بھی 3 مرتبہ ڈکیتی ہوچکی ہے جس کی ایف آئی آرتھانے میں درج ہے تاہم ملزمان کو گرفتارنہ کیا جاسکا،لواحقین


ویب ڈیسک June 10, 2013
پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کرنے والے تاجر پرامن طورپر منشر ہوگئے، فوٹو:فائل

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر73 سالہ تاجر کو قتل کردیا گیا جس کے خلاف تاجروں نے ٹائرجلا شدید احتجاج کیا۔

پولیس کے مطابق داروغہ والا میں تاجراصغر جٹ کے صبح سویرے دکان کھولتے ہی دو ڈاکو اسے لوٹنے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر قتل کر کے فرار ہو گئے،اطلاع ملتے ہی علاقے کے تاجروں نے دکانیں بند کر کے احتجاج شروع کر دیا اور ٹائر جلا کر بند روڈ بلاک کر دی جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

پولیس کی جانب سے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کرنے والےتاجرپرامن طورپر منتشر ہوگئے جب کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے میو اسپتال منتقل کردیا گیا ، اس موقع پر لواحقین کا کہنا تھا کہ دکان پر اس سے قبل بھی 3 مرتبہ ڈکیتی ہوچکی ہے جس کی ایف آئی آر بھی تھانے میں درج ہے، اس کے باوجود پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کسی قسم کی کارروائی نہیں کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں