سرگودھا یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے والا لیکچرار برطرف

سرگودھا یونیورسٹی کے نوم بزنس اسکول کے لیکچرار جاوید اقبال پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت


ویب ڈیسک October 10, 2018
سرگودھا یونیورسٹی کے نوم بزنس اسکول کے لیکچرار جاوید اقبال پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت فوٹو:فائل

جامعہ سرگودھا میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔

سرگودھا یونیورسٹی کے نوم بزنس اسکول کے لیکچرار جاوید اقبال پر طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انسداد ہراسانی کمیٹی نے مکمل تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہونے پر جاوید اقبال کو مجرم قرار دیا۔

انکوائری کمیٹی کی سفارشات پر یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کرنے کی ہدایت کی۔ سینڈیکیٹ کمیٹی نے جاوید اقبال کو آئندہ سرکاری نوکری کے لیے بلیک لسٹ کرنے اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔

مقبول خبریں