پاکستانی بلائنڈ ٹیم کا بھارت جاکر کھیلنے سے انکار

محمد یوسف انجم  جمعرات 11 اکتوبر 2018
بھارتی حکومت کے این او سی نہ دینے پر بھارتی ٹیم نہیں آرہی، فوٹو: فائل

بھارتی حکومت کے این او سی نہ دینے پر بھارتی ٹیم نہیں آرہی، فوٹو: فائل

 لاہور: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بھی بھارت جاکر کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔

چیئرمین بلائنڈ کونسل سید سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کے این او سی نہ دینے پر بھارتی ٹیم نہیں آرہی ،نومبر میں پاکستان بلائنڈ کونسل نے بھارتی ٹیم کی میزبانی کرنی تھی  جس کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔

جواب میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم نے بھارت جاکر کھیلنے سے انکار کرتے ہوے ان پر واضح کردیا ہے کہ اب فیوچر میں بھی انڈیا بلائنڈ کونسل اپنی سیریز کی میزبانی بھارتی سر زمین کے بجاے یواے ای میں کرے،ہم بلائنڈ کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں بھارتی رویے کا معاملہ اٹھائیں گے ۔

دوسری جانب پاکستان بلائنڈ کونسل نے 12 اکتوبر سے نیشنل بینک بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔بلائنڈ گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ان میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔