این ای ڈی یونیورسٹی داخلہ پالیسی کی منظوری دیدی گئی

داخلے 26 اگست سے ہونگے،فارم 23ستمبرتک جمع کرائے جاسکتے ہیں


Staff Reporter June 11, 2013
این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت بیچلرآف انجینئرنگ میں داخلوں کاآغاز 26اگست سے ہوگا اورداخلہ فارم 23ستمبرتک جمع کرائے جاسکیں گے. فوٹو: فائل

FAISALABAD: این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تعلیمی سال 2014کی داخلہ پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت بیچلرآف انجینئرنگ میں داخلوں کاآغاز 26اگست سے ہوگا اورداخلہ فارم 23ستمبرتک جمع کرائے جاسکیں گے، یونیورسٹی کے تحت رجحان ٹیسٹ 28ستمبرکولیاجائے گا،رجحان ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبا کے لیے ''اوپن ڈے''30 ستمبرکوہوگا، یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے داخلہ فارم کی قیمت 1800 روپے سے بڑھاکر2ہزارروپے کردی گئی ہے، مزیدبراں اولیول اور''12گریڈ''پاس کرکے داخلہ لینے والے طلبا کے لیے آئی بی سی سی کامساوی سرٹیفکیٹ لازمی کردیاگیاہے، اس سے قبل یہ سرٹیفکیٹ یونیورسٹی خود جاری کرتی تھی، اکیڈمک کونسل کااجلاس یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرافضل الحق کی زیرصدارت ہوا۔



اکیڈمک کونسل نے فیسوں میں 20فیصد اضافے کی منظوری بھی دی جس کے تحت اب اوپن میرٹ پرداخلہ لینے والے طلبا بوقت داخلہ21ہزارروپے جمع کرائیں گے جس میں داخلہ، سیمسٹراورامتحانی فیس شامل ہوگی، مزیدبراں سیلف فنانس کی فیسوں میں ایک لاکھ روپے کے اضافے کی منظوری بھی دی گئی ہے، اب سیلف فنانس کی فیس6لاکھ روپے مقررکی گئی ہے، یونیورسٹی نے کل داخلہ نشستوں میں 23سیٹوں کااضافہ کیاتاہم یہ تمام نشستیں سیلف فنانس پربڑھائی گئی ہیں، ایل ای جے،ایس ایس انٹرنیشنل ،پروفیشنل انجینئرزاور آرکیٹیکچرز سمیت دیگر کوٹوں کی مختص نشستوں میں سے 27سیٹوں کوبھی سیلف فنانس پرمنتقل کیاگیاہے اس طرح صرف سیلف فنانس کی نشستوں میں 50سیٹوں کااضافہ ہواہے، سیلف فنانس کی نشستیں 313ہوگئی ہیں جبکہ کوٹے کی27نشستیں سیلف فنانس کومنتقل کیے جانے کے بعد اب میرٹ کی نشستیں 1676ہوگئی ہیں،یونیورسٹی مجموعی طورپر 1989 نشستوں پرداخلے دے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں