- جسٹس بابر ستار پر الزامات ہیں تو کلیئر کریں، فیصل واوڈا
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
سرفراز احمد کا کینگروز کو فالو آن نہ کرانے کے فیصلے کا دفاع
دبئی: سرفراز احمد نے کینگروز کو فالوآن نہ کرانے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔
دبئی ٹیسٹ ڈرا ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ کینگروز کو فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ غلط نہیں تھا،یواے ای کی سخت گرمی میں بولرز تھک چکے تھے۔ ہمیں اندازہ تھا کہ ایک اچھا ہدف دینے کے بعد باقی وقت میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو ڈھیر کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، ایسا نہ کرنے پر مایوسی ہوئی لیکن ٹیسٹ کرکٹ اسی کو کہتے ہیں کہ ایک سیشن میں نتیجہ بدل جائے۔
کپتان نے کہا کہ بولرز ابتدا میں وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے توہم توقعات کے مطابق فتح اپنے نام کرسکتے تھے، آسٹریلوی اوپنرز نے دونوں اننگزمیں اچھی بیٹنگ کی، خاص طور پانچویں روز کی پچ پر عثمان خواجہ نے بہترین کارکردگی دکھائی،ان کی بیٹنگ چوتھی اننگز میں مزاحمت کی ایک مثال ہے،ٹم پین نے بھی ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔
سرفراز نے کہا کہ اس ٹیسٹ میں ہمارے لیے بھی کئی حوصلہ افزا چیزیں ہیں،بلال آصف نے پہلی اننگز میں بہترین بولنگ کی، دوسری باری میں میں مختلف تجربے کی ضرورت تھی لیکن نہ کرپائے، امید ہے کہ وہ وقت کے ساتھ سیکھیں گے، محمد عباس ناسازگار کنڈیشنز میں ریورس سوئنگ کرنے میں کامیاب ہوئے، محمد حفیظ کا اچھا کم بیک ہوا،حارث سہیل نے دونوں اننگز میں عمدہ کھیل پیش کیا،اسد شفیق سمیت بیٹسمینوں نے ذمہ داری لی۔
ایک سوال پر سرفراز نے کہا کہ وہاب ریاض کو پیس کی وجہ سے کھلایا تھا،بولنگ میں تبدیلیاں بھی کیں لیکن کینگروز نے اچھی کرکٹ کھیلی۔انھوں نے بابر اعظم کو بیٹنگ آرڈر میں پیچھے کرنے کے حوالے سے کہا کہ وہ نوجوان بیٹسمین ہیں، اظہر اور اسد شفیق سمیت سینئرز کو پہلے بھیجا،محدود اوورز کی کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے بابر اعظم کو ٹیسٹ کا تجربہ حاصل ہوتا جائے گا تو بیٹنگ آرڈر میں بھی اوپر آ جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔