موبائل پر فائرنگ سے زخمی اہلکار کا ایک اور آپریشن آج متوقع

اسپتال کی جانب سے طلب کردہ رقم کا نصف حصہ پیر تک جمع کرادیا جائیگا، افسران.


Staff Reporter June 11, 2013
اسپتال کی جانب سے طلب کردہ رقم کا نصف حصہ پیر تک جمع کرادیا جائیگا، افسران. فوٹو: فائل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پٹیل پاڑا میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی حالت تاحال تشویشناک ہے.

زخمی پولیس اہلکار کا ایک اور آپریشن آج متوقع ہے جبکہ پولیس افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی اہلکار کے علاج کے لیے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طلب کی گئی رقم کا نصف حصہ پیر کی رات12بجے تک اسپتال میں جمع کرادیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق اتوار کو جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پر کیے جانے والے حملے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا تھا جسے عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دیے جانے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں زخمی پولیس اہلکار کی حالت پیر کو بھی تشویشناک رہی ، زخمی پولیس اہلکار کے اہلخانہ نے بتایا کہ محکمے پولیس کی جانب سے اب تک صرف ڈیڑھ لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ روپے انھوں نے خود اسپتال میں جمع کرائے ہیں جبکہ مزید رقم کی جلد فراہمی کیلیے محکمے پولیس کی جانب سے یقین دہانی کرادی گئی ہے، انھوں نے بتایا کہ عامر کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ عامر حالت آہستہ آہستہ بہتری کی جانب بڑھ رہی ہے،دوسری جانب پولیس افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ زخمی پولیس اہلکار کے علاج کے لیے اسپتال انتظامیہ کی جانب سے طلب کی گئی رقم کا نصف حصہ پیر کی رات 12بجے تک اسپتال میں جمع کرادیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں