سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر

حنیف عباسی کی اپیل پر کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا


ویب ڈیسک October 12, 2018
عدالت نے درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل کو نوٹس جاری کردیئے۔ :فوٹو:فائل

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس 18 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 18 اکتوبر کو دن ایک بجے ہوگی، اس ضمن میں عدالتِ عظمیٰ نے درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

مقبول خبریں