شام کے دارالحکومت میں خودکش حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 7 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خوکش حملہ وسطی دمشق میں مرجع اسکوائر پر صبح کے وقت کیا گیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور7زخمی ہوگئے،امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،سیکیورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم کسی بھی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ، دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کوبھی شدید نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ اپریل میں بھی مرجع اسکوائر پر ہونے والے بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہو گئے تھے ۔