ورلڈ ٹیم اسکواش پاکستان پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ہالینڈ کیخلاف 2-1 سے فتحیاب، بھارت، مصر ، ملائیشیا، انگلینڈو فرانس بھی کامیاب


Sports Desk June 12, 2013
ہالینڈ کیخلاف 2-1 سے فتحیاب، بھارت، مصر ، ملائیشیا، انگلینڈو فرانس بھی کامیاب۔ فوٹو: فائل

ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے ہالینڈ کو شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

منگل کو کھیلے گئے آخری میچ میں فرحان زمان نے مقابلہ ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد حریف سباستیان کو 3-1 سے زیر کرتے ہوئے پاکستان کو اہم میچ میں کامیابی دلادی، پہلا مقابلہ پاکستان کے فرحان محبوب اور ڈچ برت راویلی کے مابین ہوا جس میں قومی کھلاڑی نے 11-5، 11-7 اور11-8 سے کامیابی سمیٹتے ہوئے فتح کی بنیاد رکھی مگر دوسرے میچ میں ناصر اقبال 4-11، 5-11 اور5-11 سے شکست کھابیٹھے جس کے بعد آخری میچ میں فرحان زمان کا مقابلہ سباستیان سے تھا، جنھوں نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کو ٹاپ 16 میں پہنچا دیا، گروپ سی میں ناقابل شکست فرانس کی ٹیم پہلے ہی ناک آؤ ٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔



قبل ازیں پیر کو پاکستانی ٹیم میزبان ٹیم فرانس کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوچکی تھی۔ مصر نے آخری لیگ میچ میں کینیا کیخلاف 3-0 سے کامیابی سمیٹتے ہوئے پری کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی، دفاعی چیمپئن ٹیم کے کریم درویش، طارق ممومن اورعمر مسعاد نے حریف کھلاڑیوں کو ایک بھی سیٹ جیتنے کا موقع نہیں دیا گروپ اے سے پری کوارٹر فائنل پہنچنے والی دوسری ٹیم اسکاٹ لینڈ کی ہے جس نے آخری گروپ مقابلے میں غیر متوقع طور پر کویت کیخلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ گروپ بی سے انگلینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں ٹاپ 16 مرحلے میں پہنچ گئیں، منگل کو انگلینڈ نے نمیبیا اورکینیڈا نے کولمبیا کو ہرایا۔

گروپ بی میں انگلینڈ کی ٹیم اپنے تینوں میچ جیت کر سرفہرست ہے جبکہ کینیڈا نے تین میں سے دو میچ جیتے اور ایک ہارا۔گروپ ڈی سے آسٹریلیا اورمیکسیکو کی ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں داخل ہوگئیں، آخری روز میکسیکو اور سوئٹزرلینڈ کے مابین کھیلا گیا میچ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا جس میں میکسیکن ٹیم نے 2-1 سے فتح پاتے ہوئے فائنل 16 میں جگہ بنائی، سوئٹزرلینڈ کی ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی۔ ای میں ملائیشیا نے پولینڈ کو شکست سے دوچارکیا اور فائنل 16 میں قدم رکھا۔ گروپ ایف سے جرمنی اور امریکہ نے ناک آؤٹ مرحلہ کھیلنے کی ٹکٹ بک کروائی، گروپ جی سے جنوبی افریقہ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں راؤنڈ 16 میں پہنچنے میں کامیاب رہیں، گروپ ایچ سے بھارتی ٹیم نے اپنے تینوں مقابلے جیت کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں