کنفیڈریشن کپ فٹبال برازیل اور اٹلی سیمی فائنل کے مضبوط دعویدار

گروپ ’ اے‘ میں شامل میزبان ٹیم کی مہم کا آغاز 15جون کو جاپان کیخلاف ہوگا، میکسیکو بھی حریف ٹیموں کیلیے چیلنج بنے گا


Sports Desk June 12, 2013
گروپ ’ اے‘ میں شامل میزبان ٹیم کی مہم کا آغاز 15جون کو جاپان کیخلاف ہوگا، میکسیکو بھی حریف ٹیموں کیلیے چیلنج بنے گا. فوٹو: فائل

2014 فیفا ورلڈ کپ کی فل ڈریس ریہرسل کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔ 8 ٹیموں پر مشتمل کنفیڈریشنز کپ کا 9 واں ایڈیشن 30 جون 2013 تک برازیل کے مختلف وینیوز پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں برازیل کا سامنا ایشین کپ فاتح جاپان سے برازیلیا میں ہوگا جبکہ ایک دن بعد کونکاکاف چیمپئنز میکسیکو کا یورپین رنرز اپ اٹلی کیخلاف گروپ اے میں ڈیبیو ہوگا۔ اگرچہ برازیل اور اٹلی کی راہ میں رکاوٹیں موجود ہیں لیکن دونوں سیمی فائنلز تک پہنچنے کیلیے فیورٹس ہیں۔ 22 جون کو سلویڈور میں برازیل اور اٹلی کا ٹکراؤ ٹورنامنٹ کے یادگار میچز میں سے ایک ہوگا جبکہ میزبان ملک کی 19 جون کو فورٹالیزا میں میکسیکو سے جھڑپ گذشتہ سال کے اولمپک فائنل کا تسلسل قرار دیا جارہا ہے۔ 1992 میں آغاز کے ساتھ برازیل تین مرتبہ ٹورنامنٹ جیتنے والی جنوبی امریکن نیشن کنفیڈریشنز کپ میں انتہائی کامیاب ہے، گذشتہ سال نومبر میں مانو مینیزیز کی جگہ لوئز فلیپ اسکولیری کے قومی کوچ بننے کے بعد ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی گئی ہے۔

سابق فیفا ورلڈ پلیئر آف دی ایئر فاتح رونالڈینو اور کاکا کے جانے کے بعد اسکولیری نے نوجوان کھلاڑیوں پر اعتماد کیا ہے۔ کپتان تھیاگو سلوا کی زیر سربراہی برازیل کا دفاع نظم وضبط اور منظم ہونے کی امید ہے۔ اس میں ڈینی ایلویز، مارسیلو اور ڈیوڈ لوئز کے مشترکہ حملوں سے مزید تقویت ملے گی۔ 'بلو سیمورائی' جاپان گذشتہ ہفتے آئندہ برس کے ورلڈ کپ کو کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے، کائیسوکی ہونڈا کی آخری لمحوں میں اسپاٹ کک نے آسٹریلیا کیخلاف میچ کو 1-1 سے ڈرا کراک انہیں یہ مقام دلایا تھا۔ البرٹو زاچیرونی کی ٹیم 4-2-3-1 کی ترتیب سے انتہائی پھرتی اور پیچیدہ پاسنگ گیم کیساتھ کھیلتی ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے شنجی کاگاوا عام طور پر مڈ فیلڈ کے بائیں بازو پر موجود ہوتے ہیں۔ ماضی کے پانچ ورلڈ کپس میں کوالیفائی کرنیوالے جاپان کی ٹیم فیفا ورلڈ رینکنگز میں 32 ویں پوزیشن پر ایشیا کی ممتاز ٹیم ہے۔



جرمنی میں 2005 ٹورنامنٹ کے کنفیڈریشنز کپ میں یونان کو 1-0 اور برازیل کیساتھ 2-2 ڈرا کے باوجود جاپان گروپ اسٹیج سے آگے بڑھنے میں ناکام رہا تھا۔ اگرچہ اسپین کی ٹیم میں بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے میزبان پلیئرز موجود ہیں ، اسی طرح جووینٹس کو اٹلی کے اسکواڈ میں فوقیت حاصل ہے۔ گذشتہ ماہ 34سال کا ہونے کے باوجود مڈفیلڈر ایندریا پرلو آزوری کے اہم ہتھیاروں میں سے ایک رہے گا۔ سابق مانچسٹر سٹی اسٹرائکر ماریو بالوٹیلی ٹورنامنٹ میں مکمل فارم کیساتھ داخل ہورہا ہے جس نے رواں برس اے سی میلان کیلیے 13 میچز میں 12 گول اسکور کیے ہیں۔ 8 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں اٹلی نے اسپین کیخلاف یورو 2012 فائنل جیتنے پر رسائی حاصل کی ہے جبکہ اسپین ورلڈ کپ چیمپئنز ہونے کے ناطے پہلے ہی ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔

پانچ میچوں میں صرف سات پوائنٹس کیساتھ میکسیکو اس وقت کونکاکاف زون ورلڈ کپ اسٹینڈنگز میں تیسری پوزیشن پر ہے۔ برازیل میں آمد سے قبل وہ منگل کے روز کوسٹا ریکا کیخلاف میچ کی میزبانی کررہے ہیں جس کا جیتنا ان کی کوالیفائنگ مہم پر برے اثر سے بچنے کیلیے ضروری ہے۔ اسٹرائکر جیویئر ہرنانڈز نے گذشتہ سیزن مانچسٹر یونائیٹڈ کیلیے 36 میچز میں 18 گولز کیے ہیں اور کنفیڈریشنز کپ کے دوران میکسیکو کو ان کی اس فارم پر بھروسہ کرنا پڑیگا۔ کوچ جوز مینوئل ڈی لا ٹورے کو ویلنسیا ونگر ایندریز گوارڈاڈو اور سابق ویسٹ ہیم یونائیٹڈ فارورڈ پیبلو بریرا کو حریف دفاع کو مشکلات پیدا کرنے کیلیے استعمال کرنا ہوگا۔ ٹیم کی مڈفیلڈ کو ایک مرتبہ پھر ویٹرن گیرارڈو ٹوراڈو کی سربراہی ملے گی جو آئندہ برس چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں