واپڈانے دیامیربھاشاڈیم کی تعمیر 6ماہ میں شروع کرنیکاعندیہ دیدیا

منصوبے پر14ارب ڈالرلاگت آئے گی،9ارب ڈالرکابندوبست کرلیا،وزارت پانی وبجلی کا دعویٰ


Online June 12, 2013
منصوبے پر14ارب ڈالرلاگت آئے گی،9ارب ڈالرکابندوبست کرلیا،وزارت پانی وبجلی کا دعویٰ فوٹو: فائل

واپڈا نے دیامیربھاشاڈیم کی تعمیرکاکام 6ماہ میں شروع کرنیکاعندیہ دے دیاہے۔

جبکہ وزارت پانی وبجلی نے منصوبے کیلیے9ارب ڈالرکے مالی وسائل کے بندوبست کادعویٰ بھی کیا ہے۔واپڈاذرائع کے مطابق ڈیم پاورہاؤس اور سرنگوںکی تعمیرکیلیے بین الاقومی کمپنیوں سے تجاویزاگلے 10 دن میں مکمل ہوجائینگی، منصوبے کیلیے اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں30ارب روپے کاتقاضہ کیاگیاتھالیکن 25 ارب روپے دینے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔



میڈیا رپورٹ کے مطا بق بھاشا ڈیم 10 سال پہلے بنتاتواس کی لاگت6 ارب ڈالر ہوتی لیکن4500میگاواٹ بجلی اور80لاکھ ایکڑفٹ پانی ذخیرہ کرنیکی صلاحیت کاحامل یہ ڈیم اب 14ارب ڈالرکی سرمایہ کاری مانگ رہاہے۔

مقبول خبریں