شعیب ملک نے بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کردی

محمد یوسف انجم  پير 15 اکتوبر 2018
شعیب اور ثانیہ کے مداح نئے مہمان کی آمد کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں فوٹو: فائل 

شعیب اور ثانیہ کے مداح نئے مہمان کی آمد کے بارے میں جاننے کے لیے بے تاب ہیں فوٹو: فائل 

 لاہور: قومی کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر  بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات کی تردید کردی ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد شعیب ملک  ان دنوں بھارتی شہر حیدر آباد میں  اہلیہ ثانیہ مرزا کی دیکھ بھال کے لیے موجود ہیں۔ کسی بھی وقت انہیں والد بننے کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے مداح بے تابی سے ان کے ہاں نئے مہمان کی آمد کے بارےمیں جاننے کے لیے بے تاب ہیں، اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاکر سوشل میڈیا پر ان کے ہاں بیٹے کی ولادت کی نیوز گردش کررہی ہیں۔

https://twitter.com/realshoaibmalik/status/1051501261730672640

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر سابق کپتان نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے ابھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے سامنے والے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے والی ایسی اطلاعات پر کان نہ دھریں، جب بچے کی ولادت ہوگی تو اس کا  باقاعدہ طور پر اعلان کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 24، 26 اور 28 اکتوبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے ہیں اور اس کے لیے سلیکشن کمیٹی 18 یا 19 اکتوبر کو ٹیم کا اعلان کرنے جارہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق شعیب ملک نے ان میچز میں شرکت کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔