موٹر وے پولیس نے چھینے گئے2 ٹرک برآمد کرلیے ملزم گرفتار

ڈی آئی جی موٹروے کا پٹرولنگ افسران کونقدانعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان


Staff Reporter June 13, 2013
ڈی آئی جی موٹروے کا پٹرولنگ افسران کونقدانعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان۔ فوٹو: فائل

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے سپرہائی وے سے گھی کے ڈبوں اور مرغی کی فیڈ سے لدے چھینے جانے والے2 ٹرک مقابلے کے بعد برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

منگل اور بدھ کی درمیانی شب گھی کے ڈبوں سے لدے مزدا ٹرک نمبر JY-4190 کی چھینے جانے کی اطلاع گشت پر مامور پٹرولنگ افسران شبیر عباسی اور راشد تنولی کو دی گئی، لکی سیمنٹ کے قریب پولیس کو آتا دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی تاہم موٹر وے پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے، قانونی کارروائی کے لیے ٹرک متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔



دوسری کارروائی میں موٹروے پولیس کے پٹرولنگ افسران علی مراد اور حق نواز معمول کا گشت کر رہے تھے کہ انھیں اطلاع ملی کہ مسلح ملزمان مرغی کی فیڈ کی 50 بوریوں سے لدا ٹرک نمبر P-8700 چھین کر فرار ہوگئے ہیں، اس موقع پر افسر غلام رسول بھی اسکواڈ کے ہمراہ پہنچ گئے، ٹرک کا تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی، موٹر وے پولیس نے ایک ملزم گل حسن کو گرفتار کر کے چھینا جانے والا ٹرک برآمد کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے، ڈی آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر ولی اﷲ نے پٹرولنگ افسران کی فوری کارروائی کو سراہاتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں