سندھ میں وہی حکمران ہیں جو5 سال ناکام رہےممتاز بھٹو

قتل وغارت جاری ہے،سندھ حکومت ناکام رہی تو وفاق کو کردار ادا کرنا ہوگا


Staff Reporter June 13, 2013
قتل وغارت جاری ہے،سندھ حکومت ناکام رہی تو وفاق کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے مرکزی رہنما سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ میں وہی حکمران ہیں جو5 سال سے ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔

اگر سندھ میں قتل عام جاری رہا اور حکومت ناکام رہی تو وفاق کو اپنا آئینی کردار ادا کرنا ہوگا، مجھے سندھ یا مرکز میں کسی ذمے داری کی پیشکش کی ہوئی اور نہ ہی میں نے کوئی عہدہ مانگا ہے، پارٹی اجلاسوں میں بے نظیر بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو، شاہنواز بھٹو سمیت بیگم بھٹو کی موت کی بھی تحقیقات کا مطالبہ کروںگا، پاکستان میں روز نئے بھٹو پیدا ہو رہے ہیں، لگتا ہے کہ پورا پاکستان ہی بھٹو بن جائے گا، وہ بدھ کو اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے، اس موقع پر رزاق باجو، علی انور گجر، ایوب شر بھی ان کے ہمراہ تھے۔



ممتاز بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال خاص طور پر (ن) لیگ سندھ کی تنظیم نو سے متعلق بات چیت ہوئی، انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو سزا دیں گے لیکن وعدہ وفا نہیں ہوا، انھوں نے کراچی کے حالات پر کہا کہ آئین مرکز کو مخصوص حالات میں کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے، ملک کی بدقمستی ہے کہ آصف علی زرداری آئینی صدر ہیں، ایم کیو ایم سے اتحاد کی کوئی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، ویسے بھی ماضی میں اتحاد اور مفاہمت کی سیاست کا ہم حشر دیکھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں