کراچی میں امن یقینی بنایا جائےصدر کی قائم علی شاہ کو ہدایت

وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر کو ملاقات کے دوران صوبائی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی


Staff Reporter June 14, 2013
وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر کو ملاقات کے دوران صوبائی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری سے جمعرات کی شب وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی.

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے صدر پاکستان کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور بجٹ سازی سے متعلق آگاہ کیا ، صدر نے ہدایت کی کہ سندھ میں عوام دوست اور فلاحی بجٹ بنایا جائے اور کراچی میں قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔



علاوہ ازیں صدرآصف زرداری سے جمعرات کی شب صدارتی کیمپ آفس بلاول ہائوس میں سابق وفاقی وزیر داخلہ اور پیپلزپارٹی اوورسیز کے نائب صدر سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی۔ بلاول ہائوس ذرائع کے مطابق رحمن ملک نے صدر مملکت کو پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے تعلقات کے حوالے آگاہ کیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ صدرنے کہاکہ مفاہمتی پالیسی جاری رکھی جائے، دونوں جماعتیں مل کرعوامی مسائل کے حل کیلیے اپناکردار اداکریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں