دھابے جی میں پینے کے پانی کا بحران شہریوں کا مظاہرہ

یوسی انتظامیہ پر فیکٹریوں، زرعی زمینوں اور دیگر اداروں کو غیرقانونی کنکشن دینے کا الزام


Nama Nigar June 16, 2013
یوسی انتظامیہ پر فیکٹریوں، زرعی زمینوں اور دیگر اداروں کو غیرقانونی کنکشن دینے کا الزام۔ فوٹو: فائل

دھابے جی میں پینے کے پانی کا شدید بحران، شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ۔

تفصیلات کے مطابق یوسی دھابے جی کے علاقے بلال نگر، شیخ محمد، غریب آباد مارکیٹ، یعقوب آباد، ماڈل ٹاؤن، بھنبھور اور نئی آبادی میں ٹاؤن میونسپل آفیسر کی غفلت و لاپرواہی کے باعث گزشتہ کئی روز سے پینے کے پانی کا شدید بحران جاری ہے جس کیخلاف علاقہ مکینوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور یوسی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔



مظاہرین نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے یوسی دھابے جی میں پینے کے پانی کا بحران جاری ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ یوسی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے پینے کے پانی کی مین لائنوں سے متعدد فیکٹریوں، زرعی زمینوں سمیت دیگر اداروں کو غیرقانونی کنکشن دیے گئے ہیںجن کے عیوض یوسی کے پانی کا عملہ ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتاہے۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ یوسی دھابے جی میں پانی کا بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف تحقیقات کرائی جائے۔

مقبول خبریں