- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
صرف ایک ٹچ پر ’فوکس‘ ہونے والی جدید عینک
جاپانی کمپنی ٹچ فوکس نے ایسی جدید اور اسمارٹ عینک بنائی ہے جو صرف ایک ٹچ پر کبھی قریب تو کبھی دور کے چشمے میں بدل جاتی ہے۔ اس چشمے کی بدولت آپ کو قریب اور دور کی الگ الگ عینک کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی اور ایک ہی عینک آپ کےلیے کافی رہے گی۔
اس سے قبل ایک اور کمپنی پکسل آپٹکس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ایسے الیکٹرونک چشموں پر کام کررہی ہے جو نہ صرف دور اور قریب کی نظروں کےلیے کافی ہے بلکہ کئی نمبروں کے لحاظ سے ایک بٹن دبانے پر فوکس ہوسکتے ہیں۔ اس کمپنی کے ذکر کے باوجود اب تک ان کی کوئی مصنوعات منظرِ عام پر نہ آسکیں۔
تاہم جاپان کی اس کمپنی نے پکسل آپٹکس کے کام کو وہیں سے شروع کیا جہاں سے وہ تھم گیا تھا۔ ٹچ فوکس کمپنی کی عینک میں کنپٹی کے پاس ایک بٹن نصب ہے جو لیکوئڈ کرسٹل سسٹم استعمال کرتا ہے۔ اس عینک کو 20 مختلف فریموں میں پیش کیا جارہا ہے۔
عینک کے عدسے مائع قلموں (لیکویڈ کرسٹلز) پر مشتمل ہیں جو دور کی نظر اور مطالعے کے چشمے میں ڈھل جاتے ہیں۔ عینک یوایس بی سے چارج ہوتی ہے اور صرف استعمال کے وقت بجلی خرچ کرتی ہے۔ تاہم اس کی قیمت بہت زیادہ رکھی گئی ہے جو 2200 ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔