وفاقی ادارے واٹر بورڈ کے 19 ارب کے نا دہندہ نکلے

 واجبات ادا نہ کرنیوالے اداروں کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے، ترجمان واٹربورڈ


Staff Reporter October 25, 2018
 واجبات ادا نہ کرنیوالے اداروں کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے، ترجمان واٹربورڈ۔ فوٹو: فائل

وفاقی ادارے واٹر بورڈ کے اربو ں روپے کے نا دہندہ نکلے۔

ترجمان واٹربورڈ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اداروں پر واٹربورڈ کے واجبات 19ارب روپے سے تجاوز کرگئے، نادہند گان کو نو ٹس جا ری کر دیے گئے ہیں اگرواجبات ادا نہ کیے گئے تو کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے واٹر بورڈ کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے واجبات 19ارب روپے سے تجاوز کرگئے، واجبات میں پانی سیوریج کنزرینسی اور فائر ٹیکس شامل ہے،مختلف وفاقی اداروں پر صرف پانی کی مد میں 8ارب روپے واجب الادا ہیں۔

پاکستان اسٹیل، پاک پی ڈبلیو ڈی، سول ایوی ایشن،ہاکی کلب ،پرنٹنگ کارپوریشن ،پاکستان پوسٹ آفس ،پاکستان ریلوے نے واجب ادا نہیں کیے جبکہ وفاقی اردو یونیورسٹی ،پاکستان ہاؤسنگ اسکیم ،مشین ٹول فیکٹری سمیت دیگرادارے بھی نادہندگان میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ واٹربورڈ نادہندہ اداروں کیخلاف سخت کارروائی کرے گا اور واجبات ادا نہ کرنے والے اداروں کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منققطع کردیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں