زچگی کے بعد ماں کے ہاتھ اور پاؤں کیوں سن ہونے لگتے ہیں

سب سے پہلے خاتون کو مکمل آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کا موقع دیجئے۔


سب سے پہلے خاتون کو مکمل آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کا موقع دیجئے۔ فوٹو: فائل

زچگی کے بعد ماں کے ہاتھ اور پاؤں سن ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

جب والدہ دودھ پلاتی ہیں ان میں فولاد اور خصوصاً کیلشیم کی کمی ہو جاتی ہے ہاتھ پاؤںسن ، کندھے کمر بازو کلائی میں درد رہنے لگتی ہے، تھکن چڑچڑا پن آ جاتا ہے یہ lactating mother syndrome کہلاتی ہے، اس کے لیے سب سے پہلے خاتون کو مکمل آٹھ گھنٹے کی نیند لینے کا موقع دیجئے۔

دودھ پلانے کے دوران مسلسل طاقت کی ادویات استعمال کروائی جائیں مثلاً فولاد ،ملٹی وٹامن، کیلشیم اور وٹامن ڈی دیاجائے اور خاتون کو چاہیئے کہ دودھ پلانے کے دوران جھک کر مت بیٹھے بلکہ گود میں تکیہ رکھ کے اس کے اوپر بچے کو لٹا کر فیڈ کروائے تاکہ کندھے اور کمر سیدھی رہے اور مہروں پر دباؤ نہ آئے۔ وہ اپنی خوراک اچھی کرے خصوصاً انڈہ، دودھ، گوشت اور سیب روزانہ کھائے۔

اگر اس سب کے باوجود طبیعت بحال نہ ہو تو کسی بھی اچھے فزیشن کو دکھائے اور فوڈ سپلیمنٹ یا ضروری ادویات لکھوا لے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں