رواں مالی سال کے 11 ماہ میں تجارتی خسارے میں 4 فیصد کمی

خسارے میں کمی اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے.


APP June 17, 2013
خسارے میں کمی اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی ملکی برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں ہونے والی کمی کے باعث پہلے گیارہ مہینوں جولائی تا مئی 2012-13 کے دوران تجارتی خسارے میں 4فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر 2012 سے ملکی درآمدات میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جبکہ یورپی اور امریکی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں ہونے والے اضافے کے باعث برآمدات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔



رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں میں تجارتی خسارہ 18.689 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران تجارتی خسارہ 19.446 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے دوران تجارتی خسارے میں 3.89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالی سال 2012-13 کیلیے حکومت نے تجارتی خسارے کا ہدف 17.126 ارب ڈالر مقرر کیا تھا۔ تجارتی خسارے میں کمی اور ادائیگیوں کے توازن میں بہتری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں