ن لیگی حکو مت آئینی مدت پو ری نہیں کرسکے گی لطیف کھوسہ

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کر نیوالے شہبا زشر یف اب کیوں خاموش ہیں؟


June 17, 2013
پیپلزپارٹی کو جلد فعال کر دیا جا ئیگا، عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گر یبان تک پہنچنے والے ہیں۔ فوٹو : فائل

پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکو مت کا اپنی آئینی مدت پو ری کر نیکا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا، وہ وقت دور نہیں جب عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبان پر ہو ں گے۔

پیپلز پارٹی کو فعال کر نے کے حوالے سے حکمت عملی کا جلد اعلان کر دیا جا ئے گا۔ ایک خصوصی انٹر ویو میں سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنے پہلے بجٹ میں ہی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور عوام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے اس لیے حکومت کے آئینی مدت پوری کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں۔



حکومت ختم کر نے کیلیے کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں بلکہ اسحاق ڈار جیسے لوگ ہی ن لیگی حکو مت کے خاتمے کیلیے کافی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے دور حکو مت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کر نیوالے شہبا زشر یف اب کیوں خاموش ہیں؟۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو فعال کر نے کیلیے حکمت عملی بنائی جا رہی ہے جس کو حتمی شکل دینے کے بعد باقاعدہ اعلان کیا جا ئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں