لیاری میں گٹر کی صفائی کے لیے اترنے والے تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

واقعہ لیاری سیکٹر 36 مسجد اقصیٰ کے قریب پیش آیا، تینوں افراد کو بچانے کے لیے اترنے والا چوتھا شخص محفوظ رہا


اسٹاف رپورٹر April 17, 2026

کراچی:

لیاری سیکٹر 36 مسجد اقصیٰ کے قریب گٹر کی صفائی کے لیے اترنے والے تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی میں تین افراد کو صفائی کے لیے گٹر میں اتارا گیا جو بے ہوش ہوگئے، ان کی مدد کے لیے چوتھے شخص کو اتارا گیا، بعدازاں چاروں کو گٹر سے نکال لیا گیا، تین افراد کی حالت تشویش ناک نکلی جب کہ چوتھا محفوظ تھا۔

تینوں افراد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔