ریاست کنیکٹی کٹ کی 25 سالہ ایرن بریڈی مس امریکا منتخب

یقین نہیں تھا کہ مس امریکا منتخب ہوجاؤں گی اب میرا اگلا ہدف مس یونیورس منتخب ہونا ہے،ایرن بریڈی


ویب ڈیسک June 17, 2013
مس امریکا کے مقابلےمیں 50 ریاستوں کی حیسناؤں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے لیکن تاج ایرن بریڈی کے سرسجا، فوٹو: اے ایف پی

مس امریکا کا تاج امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ایرن بریڈی کے سر سج گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حسن کے جلوے بکھیرتا یہ رنگارنگ میلہ لاس ویگاس کےمعروف ہالی وو ڈکسینومیں سجایاگیا جس میں امریکا کی 50 ریاستوں کی حسیناؤں نے حصہ لے لیا ،فتح پانے کے بعد نو منتخب مس امریکا ایرن بریڈی کو سونے اور ہیروں کا تاج پہنایا گیا۔ خوبصورتی کا تاج بریڈی کے پاس ایک سال تک رہے گا جب کہ نو منتخب مس امریکا رواں سال روس میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں بھی امریکا کی نمائندگی کریں گی۔

مس امریکا منتخب ہونے کے بعد ایران بریڈی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین نہیں تھا کہ ایک دن انہیں اس قدر عزت ملے گی، ان کا کہنا تھا کہ اب ان کا اگلا ہدف مس یونیورس منتخب ہونا ہے اورمجھے یقین ہے اس کا تاج بھی میرے ہی سر سجے گا اوریہ منظر ساری دنیا دیکھے گی ۔

مقبول خبریں