خفیہ نگرانی پروگرام چین سمیت4ملکوں نے امریکا سے وضاحت طلب کر لی

امیدہے امریکامذکورہ متنازع پروگرام سے متعلق وضاحت پیش کریگا،خدشات دورکرنے کیلیے تفصیلات دیگا،چینی وزارت خارجہ


APP June 18, 2013
امیدہے امریکامذکورہ متنازع پروگرام سے متعلق وضاحت پیش کریگا،خدشات دورکرنے کیلیے تفصیلات دیگا،چینی وزارت خارجہ فوٹو : فائل

چین اور بھارت سمیت4 ملکوں نے امریکا سے متنازع خفیہ نگرانی پروگرام پروضاحت طلب کرلی۔

پیرکوچین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوچن ینگ نے کہا ہے کہ امریکا نے مختلف شعبہ جات میں ہونے والی اہم دریافتوں کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک خفیہ نگرانی کا پروگرام شروع کیا ہے جس پر کئی ممالک نے خدشات کا اظہارکیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ خفیہ پروگرام کے ذریعے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سرگرمیوں پرنظر رکھی جاسکتی ہے اور اہم معلومات کو ریکارڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔



بھارت، جرمنی اورجاپان نے بھی مذکورہ متنازع پروگرام پر امریکا سے وضاحت مانگ لی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ امریکا مذکورہ متنازع پروگرام کے بارے میں اپنی وضاحت پیش کریگا اور تمام ممالک کے خدشات کو دور کرنے کیلیے تفصیلات سے آگاہ کریگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں